Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں شاہ بحرین کے نمائندے اور قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں شاہ بحرین کے نمائندے برائے انسانی امور، یوتھ افیئر اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شیخ ناصر بن حمد نے شاہ بحرین کی جانب سے سعودی قیادت کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور بحرین کے درمیان تاریخی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مملکت، کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

 

شیئر: