Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان کا 6سالہ لیگ اسپنرعلی میکال

کوئٹہ :بلوچستان کا 6سالہ کرکٹرعلی میکال 5 مختلف اقسام کی لیگ اسپن بولنگ کی صلاحیت رکھتا ہے اور کرکٹ لیجنڈز شین وارن، ویرات کوہلی اور وسیم اکرم بھی میکال کی حیران کن صلاحیت کی تعریف کرچکے ہیں۔علی میکال لیگ بریک ، گگلی ،فلپر،اسکریمبل اور شین وارن کی ایجادکردہ سلائیڈرکرانے کی صلاحیت رکھتاہے۔کوئٹہ کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے اس ہونہار علی میکال نے بولنگ کی تربیت اپنے والدعبداللہ خان کی رہنمائی میں حاصل کی،جو خود کمپیوٹرانجینئراور کرکٹ کوچ ہیں۔عبداللہ خان اپنی کرکٹ اکیڈمی میں دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ اپنے بیٹے کو بھی پریکٹس کراتے ہیں۔بچے میں بولنگ کارجحان دیکھ کرانہوں نے اس پر محنت کی اور اب بچہ اپنی بولنگ سے سب کو حیران کر رہاہے۔ شین وان نے میکال کو بولنگ میں مزید بہتری لانے کےلئے مشورہ بھی دیا ہے۔کرکٹ کا جنون کی حدتک شوق اور بولنگ کی صلاحیت اپنی جگہ مگر تیسری جماعت کے طالب علم علی میکال کا تعلیمی ریکارڈ بھی شاندار ہے،اس کا اپنے والدسے وعدہ ہے کہ وہ تعلیم میں بہتررزلٹ لائے گا اور اس کے جواب میں والد اسے کرکٹ میں آگے بڑھنے کےلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

شیئر: