Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ پاک نیوی نے جیت لی

کراچی: پاکستا ن نیوی نے 25ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کر لیا ، پاکستان آرمی نے اس چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نیوی کی شوٹنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گولڈ، 14 سلور اور 11 براونزمیڈل حاصل کئے۔چیمپیئن شپ کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز میں ہوئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار مہمان خصوصی تھے، جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پاکستان نیوی کے غفران عادل رائفل ایونٹ میں سر فہرست رہے اور چیمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔شوٹنگ کے یہ مقابلے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں منعقد کئے گئے۔ مقابلوں میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، پنجاب، سندھ، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں نے حصہ لیا اور شوٹنگ کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ شوٹنگ ایک کھیل کے طور پر مسلح افواج کے علاوہ قومی سطح پر بھی نمایاں حیثیت حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے مقابلوں میں مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوان بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل اطہر امختار نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہترین شوٹر بننے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس طرح کے مقابلے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

شیئر: