Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلنگ کے خلاف آج دہلی میں ہڑتال

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی میں کاروباری اداروں کی سیلنگ کے خلاف کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز(کیٹ ) اور آل دہلی ٹریڈرس ، کاروباری اور ورکرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اعلان پر آج دہلی کے بازار بند رہے ۔ رام لیلا میدان میں تاجروں کی جانب سے ریلی منعقد ہوئی۔ کیٹ کے قومی جنرل سیکریٹری اور ریلی کے صدر پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ سیلنگ کی مخالفت میں ہی تاجروں کے بچے اسکول ، کالج بھی نہیں گئے۔خواتین اور بچوں کو ریلی میں شریک کرنے کا مقصد حکومت کو یہ ٹھوس پیغام دینا ہے کہ اگر ایک دکان بند ہوتی ہے تو تقریباً20گھروں کے چولہے متاثر ہوتے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ مجموعی طور پر سیلنگ سے دہلی میں تقریباً40لاکھ افراد براہ راست متاثر ہورہےہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -حکومت صحافیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے

شیئر: