Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کیخلاف ٹرمپ کے ساتھی کا مقدمہ

لاس اینجلس ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روح رواں الیوٹ برویڈی نے لاس اینجلس کی ایک عدالت میں قطر کے خلاف دعویٰ دائر کیا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ قطر نے ان کے نجی کمپیوٹر کو ہیک کرکے اس کا ڈیٹا چرایا اور اسے ذرائع ابلاغ میں شائع کرانے کی کوشش کی۔دعوے میں کہا گیا ہے کہ قطر سائبر جنگ میں ملوث ہے اور اس نے کمپیوٹر کو ہیک کرنے، جاسوسی کرنے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کئے تھے۔درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ قطر کی طرف سے سائبر حملہ گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا۔ یہ ایک حملہ نہیں بلکہ کئی روز تک جاری رہنے والی کارروائی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر نے امریکی وکیل نیکولس موزین کے تعاون سے کمپیوٹر ڈیٹا ہیک کرنے کے بعد سے نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل، بلومبرگ نیوز ایجنسی اور کئی دوسرے ذرائع ابلاغ میں شائع کرنا تھا تاکہ برویڈی کو امریکہ میں ایک متنازع شخص بناکر پیش کیا جائے اور یہ تاثر دیا جائے کہ موصوف ٹرمپ کی مہم کاحصہ بن کر وائٹ ہاؤس کی پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر: