Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست کے مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی ، وزیراعلیٰ نائیڈو

    حیدرآباد- - - - آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے کہا  کہ ریاست کے مفادات پرسمجھوتہ نہیں کرینگے۔ عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ارکان سے کہا کہ ریاست کے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔انہوں نےکہا کہ تحریک عدم اعتماد قابل قبول نہیں،بلاجواز ایوان کی کارروائی ملتوی کرنا غیر جمہوری عمل ہے ۔انہوں نےمرکز پرالزام لگاتے ہوئے  کہا کہ انصاف کے بجائے  بی جے پی حکومت ان پر جوابی حملے کر رہی ہے۔تلگودیشم کے سربراہ نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ، میں نے اپنی زندگی میں مختلف بحرانوں کا سامنا کیا ۔یہ تلگودیشم پارٹی ہی تھی جس نے حکومتی کمیشن کی سفارشات پر عمل کرکے مرکزاورریاست کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردارادا کیا تھا۔

شیئر: