آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور او ڈی آئی کرکٹ ٹیموں کے کپتان پیٹ کمنز پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے تاریخ کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل صرف عمران خان وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے بطور کپتان سب سے زیادہ 187 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔
آسٹریلوی کپتان دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے بطور کپتان ٹیسٹ فارمیٹ میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ایڈیلیڈ میں جاری آسٹریلیا اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے دوران کپتان پیٹ کمنز نے چھ وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
Only two men have taken 150+ wickets as Test captain: Imran Khan (187) and Pat Cummins (150) pic.twitter.com/sLSn3b0mCa
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 20, 2025












