Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیاحوثی باغیوں کی بغاوت تسلیم نہیں کرتی، روس

ماسکو ۔۔۔یمن میں تعینات روسی سفیر  فلادی میر ڈیڈوشکین نے حوثی باغیوں کی جانب سے آئینی حکومت کیخلاف لڑائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کی بغاوت کو کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا۔یمنی صدر کے مشیر عبدالعزیز جباری سے ملاقات کے دوران روسی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یمن میں سیاسی استحکام ، ریاستی اداروں کی بحالی اور دیر پا قیام امن کی مساعی جاری رکھے گا۔روسی سفیر نے کہا کہ حوثیوں نے آئینی حکومت اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کو تسلیم نہیں کیا ،عالمی برادری ان کی بغاوت کو نہیں مانتی۔

شیئر: