Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی حکومت اور داعش میں لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ

دمشق ۔۔۔  شام میں داعش تنظیم اور بشارالاسد حکومت کی فورسز کے درمیان طے پانے والے سمجھوتہ کے تحت فریقین کے درمیان ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔چند روز قبل طے پانے والے اس سمجھوتے میں القدم کے معرکے میں مارے جانے والے شامی فوج کے اہلکاروں کی لاشوں کو واپس کیا جائے گا اورشامی حکومت اپنی جیلوں میں قید خواتین کو رہا کیا جائیگا۔فریقین کے بیچ تبادلے کا عمل شامی ہلال احمر کی سرپرستی میں مرحلہ وار انجام دیا جائے گا۔داعش تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ دمشق کے جنوب میں القدم کے علاقے میں اس نے 90 فیصد رقبے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
 

شیئر: