مسجد نبوی میں رمضان کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لیے درخواستیں
جمعرات 22 جنوری 2026 20:08
درخواستوں کی وصولی دو دن تک جاری رہے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین شریفین کا کہنا ہے’ مسجد نبوی میں ماہ رمضان کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا۔‘
اخبار 24 کے مطابق ادارہ حرمین کا کہنا ہے’ مسجد نبوی میں افطار دسترخوان لگانے کےلیے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔‘
ادارہ کا کہنا ہے’ انفرادی سطح پر پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی دو دن اتوار 25 جنوری (6 شعبان ) تک جاری رہے گی۔‘
بعدازاں غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی بدھ 28 جنوری(9 شعبان) سے شروع ہوگی گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
حرمین اتھارٹی کا کہنا ہے’ ماہ رمضان میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔‘
