Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے ڈیووس میں سپین کے ہم منصب کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ڈیووس میں سپین کے ہم منصب جوز مینویل الباریز نے ملاقات کی ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سوئٹزر لینڈ میں سعودی سفیر عبدالرحمن الداود اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: