Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نطاقات‘ کا نیا پروگرام‘ سعودیوں کےلیے 3 لاکھ 40 ہزار ملازمتوں کا ہدف

نطاقات پروگرام کو اپ گریڈ کرکے ’نطاقات المطو‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارتِ افرادی قوت نے نجی شعبے میں سعودائزیشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے پروگرام ’نطاقات المط‘ متعارف کرایا ہے۔
سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نطاقات پروگرام کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جسے ’نطاقات المطور‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نطاقات اپ گریڈ پروگرام کا آغاز رواں برس 2026 سے کیا گیا ہے جو تین برس کے لیے ہو گا،اس دوران مرحلہ وار سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں ملازمتوں کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔
نئے پروگرام کے تحت سعودی شہریوں کےلیے 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ملازمتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر افرادی قوت احمد الراجحی کا کہنا ہے’ نئے مرحلے کو لانچ کرنے سے قبل تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جس کا مقصد نجی شعبے میں زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کےلیے مواقع مہیا کیے جائیں گے۔‘
 ’نطاقات‘ کے سابقہ مراحل کامیاب رہے اور نجی شعبے میں سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔ سابقہ تجربے کو دیکھتے ہوئے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مقامی مارکیٹ کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں نائب وزیر افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی عبداللہ ابوثنین کا کہنا ہے’وزارت نے نئے مرحلے کے آغاز سے قبل تمام امور کا جائزہ لیا گیا جس میں مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھا گیا۔
مارکیٹ کی طلب کو دیکھتے ہوئے سعودائزیشن کے حوالے سے اہداف متعین کیے گئے جس کا مقصد سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
عبداللہ ابوثنین کا مزید کہنا تھا’ نئے پروگرام کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے جس میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ بھی بہتر انداز میں پوری ہو گی اور سعودائزیشن کا ہدف بھی باسانی حاصل کرسکیں گے۔‘
واضح رہے نطاقات پروگرام کے سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے جس کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ پروگرام کے آغاز سے تین برسوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

 

شیئر: