Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاخیر سے آنے پر طالب علم کو ناچنے کی سزا

ٹمپا.... مقامی کیسر یونیورسٹی کے زیر انتظام چلنے والے ایک کالج کے طالب علم کو اسو قت عجیب و غریب سزا کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تاخیر سے کالج پہنچا اور کلاس میں داخل ہوتے ہی ٹیچر نے اسے کوئی اور سزا دینے کے بجائے کافی دیر سے کلاس میں بیٹھے ہوئے اور دیگر طلباءکو تفریح فراہم کرنے کی غرض سے اسے کلاس میں ناچنے کا حکم دیدیا۔ موقع کی وڈیو اسی یونیورسٹی کی ایک دوسری خاتون ٹیچر نے اتاری ہے جن کا کہناہے کہ سزا پانے والا طالب علم بھی شاید پڑھنے سے زیادہ ناچنے کی فکر میں تھا اسی لئے اس نے کسی ردعمل کااظہار کئے بغیر ناچنا شروع کردیا اور طلباءاس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالب علم ڈی جی چپ مین کے گانے اسٹیکی چن رول اٹ کی دھن پر گا رہا تھا اور دوسرے ساتھی کوریو گرافی کا فرض انجام دے رہے تھے۔ سزا پانے والے طالب علم نے بعد میں اپنے ساتھ پیش آنے والی صورتحال پر ٹویٹ جاری کیا او رکہا کہ ہمارا کالج ہمیں پڑھاتا بھی ہے اور زندگی کی دیگر تفریحات سے لطف لینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو کو اب تک 373000افراد دیکھ چکے ہیں۔

شیئر: