Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ بردار مظاہرہ بی جے پی کا پرانا فیشن ہے، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمابغیراجازت ہتھیار سمیت سفر اور مظاہرے کو فیشن بنارہے ہیں۔مایاوتی نے الزام لگاتے ہوئےکہاکہ غیر قانونی حرکتوں کو لگام لگانے کے بجائے مرکزی حکومت دہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کی اتحادی حکومت قائم ہے اور بنگال میں ممتا بنر جی کی حکومت ہے۔ بغیر اجازت جلوس اور مظاہرے کرکے فساد پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اختیار پولیس کو حاصل ہے۔ مایاوتی نے الزام لگایا کہ بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے معاملے میں بی جے پی مرکزی وزیر کے بیٹے کو بچانے میں مصروف ہے اور بہار میں تشدد کے واقعات پر کسی قسم کی کارروائی سے آنکھ بند کئے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مغربی بنگال : آسنسول میں فرقہ وارانہ کشیدگی،60گرفتار

شیئر: