Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں کوچنگ سنٹر کا مالک گرفتار

نئی دہلی ۔۔۔ سی بی ایس ای بورڈ کےانٹرمیڈیٹ کے اکنامکس اور میٹرک کے ریاضی کا پرچہ لیک ہونے کے بعد دوبارہ امتحان کرانے سے متعلق معاملے میں راجندر نگر کے  کوچنگ سنٹر کے مالک وکی کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔این سی آر میں کئی مقامات پر چھاپہ مارکر تقریباً 25 افراد کو حراست میں لیاگیا جن میں زیادہ تر امتحان میں شریک ہونے والے طلبا ہیں۔ ان کےقبضےسےتحریری  پرچے بھی برآمدکئے گئے۔ پولیس سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ امتحانی پرچہ کہاں سے لیک ہوا اور واٹس ایپ پر کیسے ڈالا گیا۔؟ کرائم برانچ کے افسروں کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو سی بی ایس ای کو بذریعہ فیکس ایک شکایت ملی تھی جس میں شکایت کنندہ کا نام تحریر نہیں تھا۔ اس میں وِکی کے خلاف شکایت درج تھی۔دوسری طرف پیپر لیک معاملے میں دوبارہ امتحان کرائے جانے کے فیصلے کے خلاف طلبا نےدہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا اور سی بی ایس ای بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی۔مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نےبورڈ کے 28لاکھ طلبہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’میں سرپرستوں اور طلبا کے درد کو سمجھ سکتا ہوں۔  پیپر لیک معاملے میں قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے مرکزی وزیر  پرکاش جاوڈیکر اور سی بی ایس ای کی سربراہ انیتا کروال کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ پیپر لیک معاملہ سامنے آنے کے باوجود سی بی ایس ای بورڈ کی سربراہ نے واقعہ  کو دبائے رکھالہذا انہیں عہدے سے  فوراً مستعفی ہوجانا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -سی بی ایس ای کا پرچہ لیک ہونے پر مودی کا اظہار ناراضی

شیئر: