Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 34.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

براہ راست خالص غیرملکی سرمایہ کاری 24.9 ارب ریال ہو گئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 34.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق براہ راست خالص غیرملکی سرمایہ کاری 24.9 ارب ریال ہو گئی جو سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 18.5 ارب ریال تھی۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا’ سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی 27.7 ارب ریال تک پہنچ گئی جو سال 2024 کے اسی عرصے میں 26.5 ارب ریال تھی۔‘
 سال رواں کی اسی مدت میں سرمایہ کا اخراج 2.7 ارب ریال رہا جو سال 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 65.7 فیصد کم رہا۔
علاوہ ازیں سال 2024 کے دوران 3 لاکھ 20 ہزار کمرشل ادارے اپ ڈیٹ اور1 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ بند ہوئے ہیں۔ مملکت میں رجسٹرڈ تجارتی اداروں کی مجموعی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔
 سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ بند ہونے والے تجارتی اداروں میں 27 فیصد کنسٹرکشن، ہوٹل اینڈ ریسٹورانٹس 11.1 فیصد، مینوفیکچرنگ 7.3 فیصد اور ٹرانسپورٹ اینڈ سٹوریج 3.4 فیصد جبکہ 9 فیصد دیگر کمرشل ادارے شامل تھے۔
اپ ڈیٹ تجارتی اداروں کا تناسب 31.3 فیصد رہا جن میں ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج 58.2 فیصد، کنسٹرکشن 46.5 فیصد، انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکشن 34.6 فیصد، مینوفیکچرنگ 34.3 فیصد جبکہ الیکٹرک ورکس 32.2 فیصد رہا۔

 

شیئر: