Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں عمانی وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا

دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی،(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں عمانی ہم منصب بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور عمان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی، خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
گزشتہ روز سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے منگل کو ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے’ رابطے میں یمن میں جاری کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔‘
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ سے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے رابطہ کیا تھا۔

 

شیئر: