Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے 2025 میں دنیا بھر میں 129 انعامات جیتے

سعودی ٹیموں کے حاصل کردہ مجموعی انعامات کی تعداد 996 تک پہنچ گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ نے سال 2025 کے دوران 26 انٹرنیشنل اولمپیاڈز اور انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر (آئی ایس ای ایف) میں 129 عالمی ایواڈر حاصل کیے۔
اخبار 24 کے مطابق طلبہ کی کامیابی کے پیچھے کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن اور وزارت تعلیم کی مشترکہ کاوشیں ہیں جن کے ذریعے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں (موھبہ) کو ابھارا گیا۔
موھبہ پروگرام کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا مملکت نے امریکہ کی میزبانی میں انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر میں عالمی سطح پر اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا جس کے ساتھ سعودی ٹیموں کے حاصل کردہ مجموعی انعامات کی تعداد 996 تک پہنچ گئی۔
موھبہ پروگرام اور وزارت تعلیم نے ’نسمو‘ کے عنوان سے سب سے بڑا پہلا سائنسی اور ریاضی اولمپیاڈ کا اجرا کیا تھا جس کے تحت 47 شہروں اور گورنریٹس ایک لاکھ 50 ہزار طلبہ کو 800 اساتذہ کی زیر نگرانی تیار کرایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا نیشنل اولمپیاڈ فار سائنٹیفک کریئیٹیویٹی 2026 کی رجسٹریشن کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم ہوا جو 16 ایجوکیشنل اداروں کے تین لاکھ 58 ہزار طلبہ پر مشتمل تھا جبکہ بیرون مملکت سے بھی طلبہ اس میں شامل ہیں۔
خیال رہے ’موھبہ پروگرام‘ سے مستفیض ہونے والے طلبہ کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے 14 ہزار سے زائد تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

شیئر: