Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورت میں فرقہ وارانہ کشیدگی، مسجد پر پتھراؤ

سورت۔۔۔مغربی بنگال اور بہار میں فرقہ وارنہ تشدد کی آگ اب ریاست گجرا ت کےشہر سورت کےامریلی تھانہ علاقے تک پھیل گئی جہاں2فرقوں کے مابین جھڑپ میں 6 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے حالات پر قابو پانے کیلئے کثیر تعداد میں پولیس دستے تعینات کردیئے۔ اطلاع کے مطابق شرپسندوں نےپولیس کی گشتی ٹیم پر بھی پتھراؤ شروع کردیا ،جوابی کارروائی میں پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کے گولےاستعمال کئے۔امن و امان کی فضا خراب کرنے اور تشدد کے واقعات میں ملوث 40افرادکو حراست میں لےلیاگیا۔ اورپاکستان مخالف نعروں کی وڈیو سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ علاقے کی مسجد  پر شرپسندوں نے پتھر پھینکے جس سے مسلمانوں میں ناراضی پھیل گئی۔جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ۔واضح رہے کہ بہار اور مغربی بنگا ل کے کئی علاقوں میں ابھی تک فرقہ وارانہ کشیدگی برقرارہے۔ آج بہار کے نوادا ضلع میں فرقہ وارانہ تشددکے واقعات پیش آئے جس میں بی جے پی کے 2مقامی کارکنان سمیت متعددافراد کو گرفتار کیاگیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار: نوادا میں فرقہ وارانہ تشدد، پولیس کی فائرنگ،متعدد زخمی

شیئر: