Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

موجودہ نسل کو چاہئے کہ وہ قربانیوں کا احترام کریں، محمود لطیف، تقریب سے دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا
ریاض (جاوید اقبال) سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے کہا ہے کہ برصغیر کے بزرگوں نے تشکیل پاکستان کا اہم فریضہ انجام دیا تھا۔ اب موجودہ نسل کو چاہئے کہ آزادی کیلئے دی گئی قربانیوں کا احترام کریں۔ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں کرداراد ا کریں۔ وہ سفیر پاکستان کی نیابت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں پی آئی اے کے مینجر برائے ریاض ریجن وقار نسیم اور کلب کے سینیئر نائب صدرانجینیئرمحبوب الرحمان مہمان اعزازی تھے۔ صدارت ملک سردار رزاق خان نے انجام دی۔تقریب سے احسن عباسی، خالد اکرم رانا، رانا عبدالرﺅف، صداقت حسین، جلیل احسن اور ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

شیئر: