Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھوڑا خریدنے پر اونچی ذات کے ہندوﺅں نے دلت کو قتل کردیا

احمد آباد .... بھاﺅ نگر ضلع میں ایک دلت نوجوان کو محض اس وجہ سے قتل کردیا گیا کہ وہ گھوڑے کا مالک تھا اور اس پر سواری کیا کرتا تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ اونچی ذات کے لوگوں نے 21سالہ پردیپ راٹھور کو اسکے گاﺅ ںمیں حملہ کرکے ہلاک کیا۔ 3مشتبہ ملزموں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں پردیپ گھوڑے پر بیٹھا نظر آرہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہم اس واقعہ کی مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کررہے ہیں جس میں پرانی دشمنی یا کسی لڑکی سے محبت کا معاملہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔ پردیپ کے والد کالو بھائی راٹھور نے دعویٰ کیا کہ جب سے میرے بیٹے نے گھوڑا خریدا تھا اونچی ذات کے راجپوت اس سے حسد کیا کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان لوگوں نے پردیپ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے گھوڑا فروخت نہ کیا تو وہ اسے قتل کردیں گے۔

شیئر: