Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باز و شکار میلے میں گھڑ دوڑ کی مہنگی ترین ٹرافی توجہ کا مرکز

وزٹرز کے لیے ٹرافی کے ساتھ یادگاری تصاویر بنانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
ریاض میں جاری ’انٹرنیشنل فالکنر اینڈ ہنٹنگ فیسٹیول‘ میں گھڑ دوڑ کلب کی جانب سے خصوصی پویلین قائم کیا گیا ہے جہاں دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ’سعودی کپ‘ کی اصل ٹرافی رکھی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ہارس ریسنگ کلب کے ترجمان فیصل العطاوی نے نے بتایا کہ باز و شکار میلے میں کلب کی جانب تعارفی پویلین قائم کیا گیا ہے۔
یہاں  آنے والوں میں گھڑ دوڑ کی دنیا، کلب کی نمایاں چیمپئن شپ اور مختلف ریسنگ سیزیز کو اجاگر کیا گیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جاری نمائش میں کلب کی شرکت، گھوڑوں، بازوں اور شکار کے ساتھ سعودی ورثے کے گہرے تعلق کے پیش نظر کی گئی ہے۔
اس کا مقصد معاشرے کے مختلف طبقات سے رابطہ قائم کرنے، وسیع ترحلقے کو گھڑدوڑ کی ثقافت سے متعارف کرانے ، مقامی سطح پر گھڑ دوڑ کے انعقاد اور ترقی میں کلب کے کردار کو اجاگر کرنے و عالمی سطح پر اس کھیل کی موجودگی کو مزید نمایاں کرنا ہے۔
ہارس ریسنگ کلب کے ترجمان العطاوی کا مزید کہنا تھا کہ پویلین میں متعدد نمایاں ٹرافیاں بھی رکھی گئی ہیں اس کے علاوہ ریاض میں شاہ عبدالعزیز ریس کورس میں وزٹرز کے لیے دستیاب سہولیات، ریس کے دنوں میں ہونے والی سرگرمیوں اور دیگر پروگرامز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔

گھڑ دوڑ کے مجموعی انعامات 40 ملین ڈالر کے ہوں گے (فوٹو، ایس پی اے)

باز و شکار میلے میں گھڑ دوڑ کلب کی جانب سے آنے والوں کے لیے رکھی گئی اصلی ٹرافی کے ساتھ یادگاری تصاویر بنانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
خیال رہے گھڑ دوڑ کے حوالے سے ’سعودی کپ‘ 5 اور 6 فروری 2027 کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں منعقد ہوگا۔
ریس کے مجموعی انعامات کی مالیت 40 ملین امریکی ڈالر ہو گی اور دنیا کے مختلف ممالک، بالخصوص امریکہ ، یورپ اور جاپان سے بہترین گھوڑے اور ماہر سوار شرکت کریں گے۔

شیئر: