Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میامی اوپن ٹینس :الیگزینڈر زاویئر، پبلو کارینو سیمی فائنل میں

میامی: جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر اور ا سپینش اسٹار پبلو کارینو فلوریڈا میں کھیلے جارہے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ میامی اوپن ٹینس میں عالمی ا سٹارز کے مابین مقابلے جاری ہیں۔کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جرمن ٹینس اسٹار نے کروشیا کے بورنا کورک کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی۔ ٹاپ8 کے ایک اور مقابلے میں ا سپین کے پبلو کارینو کامیاب رہے۔ پبلو کارینو نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دی۔ ا سپینش سٹار کی فتح کا ا سکور 4-6،7-5 اور 7-6 رہا۔ 

شیئر: