Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: شاہ سلمان کی مکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش پر حوثی ’دہشت گرد ملیشیا‘ کی مذمت

حملے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی کابینہ نے 23 ستبمر کو یوم الوطنی کی تقریبات کے موقع پر ملک و قوم کے لیے مزید کامیابیوں و کامرانیوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز اور ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز زیر صدارت منگل کو جدہ میں ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عازمین حج اور عمرہ زائرین کی خدمت کو عظیم شرف قرار دیا۔
انہوں نے وطن کے دفاع، مقدس مقامات، اللہ کے مہمانوں، شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف  جارحیت کا مقابلہ کرنے پر فوجی اور سکیورٹی اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کو دوبارہ نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا اس حملے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح  اور مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
انہوں نے حوثیوں کو دہشت گرد ملیشیا قرار دیا اور کہا کہ مکہ کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش پر بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔
 کابینہ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر سے آگاہ کیا گیا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر مشاورت و رابطہ جاری رکھنے کے عزم کی توثیق کی گئی۔
ولی عہد سے شاہ اردن اور فرانسیسی صدرکی جانب سے ٹیلی فونک رابطوں کے بارے میں بتایا گیا۔
 وزیر اطلاعات کے مطابق کابینہ نے خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق خود محتاری کے احترام، تنازعات کے پرامن حل، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آمد ورفت کی سلامتی کو یقینی بنانے، عوام کی امنگوں کی تکیمل اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
کابینہ نے مملکت کی میزبانی میں متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں کے نتائج کا بھی جائزہ لیا۔ یونیسکو عالمی فورم برائے مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات کے وزارتی اجلاس میں جاری ہونے والی سفارشات کو سراہا گیا۔
کابینہ نے ریاض عالمی سربراہ اجلاس برائے طبی حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے چوتھے ایڈیشن کی کامیابی کو بھی سراہا۔
کابینہ نے ’سیر‘ کمپنی کی جانب سے پہلی الیکٹرک وہیکل کی رونمائی  کو ایک جدید اور پائیدار صنعتی نظام کی تعمیر میں اہم پیش رفت قرار دیا۔
اجلاس نے ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ بھی لیا جن میں شوری کونسل کی جانب سے پیش کردہ سفارشات شامل تھیں۔ مختلف امور کی منظوری  بھی دی جن میں مختلف ملکوں سے باہمی تعاون کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے اور دیگر امور شامل تھے۔

 

شیئر: