Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرسوں کے تیل کے بیش بہا فوائد ‎

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کھانوں میں سرسوں کے تیل کو شامل کرنا  دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹی ایسڈز  جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں جبکہ خون میں چربی کی سطح مستحکم رکھ کر اس کی گردش میں مدد دیتے ہیں۔سرسوں کے تیل سے جسم پر مالش کرنے سے  دوران خون اور  جلد کی ساخت بہتر ہوتی ہے جبکہ مسلز پر دباؤ میں کمی آتی ہے۔ یہ پسینے کے غدود کو حرکت میں لاکر جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے  سرسوں کے تیل  کا استعمال  مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سرسوں کے تیل میں موجود بیٹا کیروٹین بالوں کی نشوونما کی رفتار تیز کردیتا ہے، اس کی مالش سے سر کے اندر دوران خون بہتر ہوتا ہے جبکہ بیکریا کش خصوصیات کے باعث سر کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ اسی طرح سرسوں کے بیج کو پیس کر پیسٹ بناکر سرسوں کے تیل میں ملا کر سر پر رات بھر لگا رہنے دیں تو اس سے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے . پھٹی ایڑیوں سے نجات کے لیے موم اور سرسوں کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کرکے گرم کریں، جب وہ گاڑھا ہو جائے تو ایڑیوں کے متاثرہ حصے پر اس مکسچر کو لگائیں اور کاٹن کی جرابیں پہن کر سوجائیں۔ اسی طرح سرسوں کے  تیل  کا ناخنوں  پر  استعمال  اس کی سطح پر جذب ہوکر انہیں غذائیت فراہم کرکے مضبوط کرتا ہے۔

شیئر: