Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اور آذربائیجان کے درمیان ریل سروس

تہران ۔۔۔ایران اور آذربائیجان کے درمیان آستارا ریلوے لائن کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔شمالی ایران کے شہر آستارا کو جنوبی آذربائیجان کے شہر سے ملانے والی اس ریلوے لائن کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے ریلوے حکام شریک تھے۔ آستارا کے گورنر یونس رنجکش نے کہا ہے کہ ریلوے لائن کا منصوبہ شمال جنوب کوریڈور کے عالمی روٹ، نوسٹراک کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ قزوین رشت ریلوے لائن اور رشت آستارا ریلوے لائن کو نوسٹراک نیٹ ورک سے جوڑے جانے کے بعد مشرقی ایشیا سے سامان رسد کی روس کو ترسیل 45 روز سے کم ہوکے 25دن ہو جائے گی۔

شیئر: