Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری کرنے کیلئے گھر میں گھسا چور سوگیا

چورو۔۔۔۔ راجستھان کے ضلع چورو میں ایک شخص چور ی کرنے کیلئے گھر میں گھسا اور چوری کرنے کی بجائے گھر میں بیڈ پر سوگیا۔مکان میں 45سالہ خاتون اکیلی تھی۔ خاندان کے تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ گزشتہ شب ایک 20سالہ بدمعاش گھر کو سنسان پاکرچوری کی نیت سے دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہوگیا ۔گھر کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان سے ایک کمرہ کھولا جس میں بیڈ لگا ہواتھا، چور پنکھا چلاکر سوگیا۔گھر کی مالکن جب صبح اٹھیں تو کمرے میں چور کو سوتا ہوا دیکھ کر پڑوسیوں کو بلایا۔لوگوں نے چور کو رسیوں سے باندھ کر پٹائی شروع کردی اور پولیس کو مطلع کردیا۔ ملزم کے پاس سے ملنے والے آدھار کارڈ کی بنیاد پر ملزم کی پہچان بناڈ گاؤں کے راکیش کے طور پر ہوئی۔ اسے گر فتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -تلاشی کیلئے ایئر ہوسٹس کے کپڑے اتروالئے

شیئر: