Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبز چائے کے کمالات ‎

سبز چائے کی اینٹی آکسیڈنٹس  ، اینٹی ایجنگ خصوصیات  چہرے  سے جھریاں اور عمررسیدگی کے اثرات  ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی  ہیں ۔ سبز چائے جھریوں ، لٹکی ہوئی ڈھیلی جلد اور دیگر جلدی مسائل کا خاتمہ کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے ۔ استعمال شدہ گرین ٹی  کے دو بیگز  لے کر ان کا مصالحہ ایک پیالے میں نکال لیں ۔ اس  میں دو چائے کے چمچ شہد اور چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے اور گردن پر لگا کر مساج کریں  . بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو مرتبہ استعمال سے چہرے سے جھریاں دور ہوجائیں  گی۔ 
گرین ٹی جلد پر سے چھوٹے چھوٹے دانوں کو ختم کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔ گرین ٹی میں کیٹیچن نامی اینٹی بکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد میں دانے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خلاف موثر کردار ادا کرتی ہیں ۔  گرین ٹی بیگز کو استعمال کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور پھر دانوں پر رکھیں دس منٹ تک دانوں پر رکھنے کے بعد ہٹالیں  اور جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں  . یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں .
 

شیئر: