Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باتھ روم کی ٹائلز کیسے چمکائیں ‎

باتھ روم کی ٹائلز چمکانے کے لیے ایک بوتل لیکوڈ واشنگ پاؤڈ ر  اور ایک پیالی بیکنگ سوڈا ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں .  جب انڈے کی سفیدی کی طرح کا جھاگ بن جائے تو اسے ٹائلز پر لگا دیں ۔ آدھے گھنٹے بعد ایک بالٹی گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ ڈال کر جھاڑو کی مدد سے دھولیں ۔ ٹائلز چمک اٹھیں گی ۔
اگر باتھ روم کے فرش کی ٹائلز پرانی اور بے رنگ ہوگئی ہوں تو انہیں ایک حصہ امونیا اور چار حصے پانی ملا کر رگڑیں اور پھر کپڑے سے خشک کرلیں ۔ باتھ روم کی ٹائلز پر سے صابن کے دھبے صاف کرنے کے لیے ایک حصہ سرکہ میں چار حصے پانی ملا کر رگڑیں اور پھر دھوکر خشک کرلیں ۔ امونیا سے صفائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں ربڑ کے دستانے ضرور پہنیں  اور کھڑکیاں دروازے کھلے رکھیں ۔ ٹائلز کے بیچ  میں سفیدسیمنٹ اگر کالی ہو جائے تو ٹائپ رائٹرا ریزر سے صاف کی جاسکتی ہے  یا تین سے چار پیالی کلورین بلیچ ایک گیلن پانی میں ملا کر کسی پرانے ٹوٹھ برش سے سیمنٹ کو صاف کرلیں .

شیئر: