Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ سیاستدانوں کو کام کرنے دے ،بلاول

حیدر آباد...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاست دانوں کو اپنا کام کرنے دے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیے۔ اتوار کو حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم کم ہونا چاہیے۔ سیاست دان ناکام ہیں تو عوام خود الیکشن میں انہیں مسترد کردیں گے۔بلاول نے کہا کہ وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیے۔ وزیراعظم جانتے ہیں ان کے قریبی لوگوں نے بھی ن لیگ کے سینیٹ امیدوارظفر الحق کو ووٹ نہیں دیا ۔ مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اس لئے ہار گئی کہ ان کا امیدوار کمزور تھا۔ آمر کا اوپننگ بیٹسمین جب میدان میں آئے گا تو جمہوری لوگ اسے شکست دیں گے۔ اس لئے حکمراں جماعت کے بہت سے اراکین نے صادق سنجرانی کو اپنا ووٹ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا۔ ن لیگ پانامہ سے بچنے کے لئے راہ فرار چاہتی ہے۔ ملک میں نظریاتی سیاست کے لئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے۔ نوازشریف کل نظریاتی تھے، آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے واضح کردیا کہ ڈاکٹرائن صرف سیکیورٹی سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں:سیاست سے پیری مریدی کو الگ کیا جائے ،بلاول

شیئر: