Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کولمبو سے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا سے 3ون ڈے میچوں میں کلین سوئپ اور 3ٹی ٹوئنٹی کی سیریز 1-2سے جیتنے کے بعد کولمبو سے وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کولمبو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتری۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں تینوں ون ڈے میچوں میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو کسی میچ میں بھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ۔اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی فتح یاب ہوئی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پراس واپسی کی بھی یاد تازہ ہو گئی جب 2017 میں انگلینڈ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد اپنے تمام میچز ہار کر ساتویں پوزیشن کے ساتھ وطن واپس آئی تھی لیکن اب سری لنکا سے دونوں فارمیٹ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد واپسی ہوئی ہے۔

شیئر: