Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم کی شاندارپرفارمنس رہی، شاہین آفریدی کو جلد موقع ملے گا، کپتان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو بھی جلدی موقع دیں گے۔یہ بات انہوں نے میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں فخر زمان، شعیب ملک اور فہیم اشرف نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اگلا میچ بھی انتہائی اہم ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام میچز میں پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں کیونکہ ویسٹ انڈیز کی سائیڈ بھی مضبوط ہے جو کبھی بھی کم بیک کر سکتی ہے اور اگر ضروری ہوا تو شاہین آفریدی کو بھی موقع دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کےلئے ہماری تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں۔ نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرنا اور مسلسل مواقع دینا ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ وہ پرفارم بھی کر رہے ہیں اور شعیب ملک کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

شیئر: