Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوئنگ طیارہ بھی وائرس سے متاثر

ساﺅتھ کیرولینا.... ساﺅتھ کیرولینا میں قائم بوئنگ طیارہ ساز فیکٹری میں ایک دن قبل وانا کرائی نامی وائرس نے حملہ کردیا۔ جس سے یہاں کام کرنے والے انجینیئروں میں کھلبلی مچ گئی جس سے انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا کہ یہ وائرس انتہائی خطرناک ہے اور اسے نہ روکا گیا تو جلد ہی یہا ں تیار ہونے والے طیاروں کا سافٹ ویئر خراب ہوجائیگا اور پھر یہ طیارے پروگرام کے مطابق اپنے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔ ماہرین کا کہناہے کہ وانا کرائی نامی وائرس وہی ہے جس نے کچھ عرصہ قبل برطانیہ کے قومی محکمہ صحت کو مفلوج کرکے رکھ دیا تھا۔ اب اس طیارہ ساز فیکٹری میں کام کرنے والے تمام انجینیئرز اور ٹیکنشینز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوںکی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں ہر صورتحال پر نظر رکھنے کی کوششیں کریں ورنہ کمپنی کو کروڑوں ڈالر کا نقصان اور شہرت بھی مجروح ہوسکتی ہے۔ وانا کرائی وائرس سردست بوئنگ 777میں پیش آیا ہے۔ بوئنگ کے چیف انجینیئر مائیک وانڈر ویل نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی اپنے فرض سے غفلت برتے گا اسے نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے۔

شیئر: