Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور میں کاردرخت سے ٹکراگئی،6افرادہلاک

گورکھپور۔۔۔۔اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6افر اد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر کار میں پھنسے ہوئے افرادکو باہر نکالا ۔پولیس ذرائع کے مطابق کار میں سوار 6افراد ہلاک جبکہ ایک شخص کی حالت نازک ہے جسے اسپتال پہنچایا گیااورلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دی گئیں۔ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ یہ حادثہ بانس گاؤں کے مالہنپار میں پیش آیا۔مرنیوالوں میں منیشور شرما،بیوی مادھوری،بیٹاپنکج ،اسکے بھائی دلیپ، بیٹیاں تانیا، ہرشتااوربھتیجا راکیش ہے۔منیشور کے بھائی دلیپ شرما شدید زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -ہم ہر کھانے کے ساتھ پلاسٹک کے 114ٹکڑے نگل لیتے ہیں

شیئر: