Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور امریکہ امن کیلئے مثبت تعاون جاری رکھنے پر متفق

  راولپنڈی .. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو امریکی قائم مقام نائب و زیرخارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ خطے میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ ملاقات میں مثبت پیشرفت کے حصول کے لئے دو طرفہ طور پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قومی سوچ کے ساتھ خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ خطے کے دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اس عمل میں مساوی اور مثبت کردار ادا کریں گے۔ایلس ویلز نے کہاکہ امر یکہ نے خطے میں پائیدار امن کا عزم کر رکھا ہے۔ دیرپا امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ الزامات تراشیوں کے بجائے خطے میں امن کیلئے مثبت تعاون جاری رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کشمیریوں کی جدو جہد کو دبایا نہیں جا سکتا ،آرمی چیف

شیئر: