Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے پاکستان میں دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ پر قابوپایا ، رکن قومی اسمبلی

تارکین  کے حقوق کے تحفظ کیلئے مثالی اقدامات کئے ، شاہین شفیق کی اردونیوز سے گفتگو
طائف (ابوعلی بڈانی)ممبر قومی اسمبلی  ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری  شا ہین شفیق نے کہا ہے  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بے شمار مسائل حل کئے ہیں ۔  اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شا ہین شفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت   میں جتنی اہمیت بیرون ملک مقیم ہم وطن بھائیوں کو دی گئی ھے  اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا ہمارے لیڈران  نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائداد اور کاروبار کو محفوظ کرنے کیلئے ہر ادارے کیاعلٰی حکام کو خصوصی ہدایت جاری کیں۔ جن کے بہترین نتائج سامنے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی لوڈ شیڈنگ جیسے اھم ایشو پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قابو پاکر بیرون ملک مقیم سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آنیدہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی جس سے  ملک میں مزید خوشحالی آئے گی۔ پاکستان میں ممبر سازی کاسلسلہ جاری ہے  بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائی مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی درست معنوں میں ترجمانی کر نے پر ممبرقومی اسمبلی و وفاقی پالیمانی سیکرٹری  شاہین شفیق نے اردو نیوز کو خصوصی طور پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ممبر صوبائی کونسل چیئرپرسن سوشل ویلفئر ملتان  افشین آصف بٹ مسلم لیگ ن خواتین کی صدر   تہمینہ  نور، شبانہ خدا بخش  اور محمد احسن امیر بھی موجود تھے۔
 

شیئر: