Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری ذوالفقار ساہی کے اعزاز میں عشائیہ

 اوورسیز پاکستانیوں انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ
جاوید راہو۔ جدہ
پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز سیاسی وسماجی رہنما چوہدری ساجد بل آف سیالکوٹ کی طرف جدہ کی ایک معروف ہوٹل میں  چیئرمین مندرہ سیالکوٹ چوہدری ذوالفقار ساہی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ پاکستان بزنس کمیونٹی کے چیئرمین چوہدری محمد افضل جٹ، پاکستان جٹ فیڈریشن انٹرنیشنل کے خالد چاہل ،قاف لیگ کے سینیئر رہنما عبدالخالق اور ممتاز بزنس مین منیر سندھو نے شرکت کی۔
     اس موقع پر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے ۔سعودی عرب پر اسلام دشمنوں کی طرف سے کیے گئے حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ۔    آخر میں پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا مانگی گئی اور سب نے پرتکلف دعوت پر چوہدری ساجدبل کا شکریہ اداکیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -’’ہندوستان بند‘‘سے 100ٹرینیں متاثر

شیئر: