Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی جہازاسپیس ایکس ”ناک“ غائب ہونے کے بعد سمندر میں جاگرا

کیلیفورنیا .... مشہور خلائی جہاز اسپیس ایکس کی کون نما ناک اچانک ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے دوران پرواز کہیں گر گئی جس کے نتیجے میں 60لاکھ ڈالر کا تیار کردہ یہ خلائی جہاز سمندر میں جاگرا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ سمندر میں گرتے وقت اسپیس ایکس کی رفتار غیر معمولی طور پر حد سے زیادہ تھی تاہم یہ جہاز اپنی تباہی سے قبل 9عدد فالکن سیٹلائٹس بھی لانچ کرچکا تھا۔ جن میں سے 3ایریڈیم تھے۔ یہ واقعہ اس دن پیش آیا ہے جب اسپیس ایکس کے پہلے استعمال کی پہلی سالگرہ منائی جارہی تھی۔اسے تیار کرنے والی کمپنی نے اب یہ اعلان کیا ہے کہ اس کی گمشدہ ناک کو تلاش کیا جائیگا اور نہیں ملی تو اس پر ایک نئی کون نما ناک نصب کردی جائیگی۔ لانچنگ تقریب وانڈنبرگ ایئر فورس پر ہوئی تھی اور اس کے سمندر میں گرنے کا وقت 10بجکر 13منٹ بتایا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلن مسک ہیں۔

شیئر: