Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ججوں کو اپنے وقار کے پیش نظر سیلفیوں سے دور رہنا چاہئے

لندن ..... لارڈ چیف جسٹس کی طرف سے مقامی ججوں کو جاری کردہ تازہ ترین ہدایت میں خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے وقار کا خیال رکھیں اور موقع بے موقع اپنی سیلفیاں تیار کرنے یا کسی کو اپنے ساتھ سیلفیاں بنانے کی اجازت دینے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح خود انکی سیکیورٹی ہی خطرے میں نہیں پڑتی بلکہ انکا اپنا وقار بھی مجروح ہوتا ہے۔ اسلئے وہ اپنے وقار کا خیال رکھیں اور ہر اس کام سے دور رہیں جس میں یہ جج اپنے فرائض منصبی ٹھیک سے ادا نہ کرسکیں۔ واضح ہو کہ یہ ہدایت نامہ اس وقت جاری ہوا ہے جب میٹروپولیٹن پولیس کے 2افسروں نے قتل کے ایک واقعہ کے سلسلے میں موقع واردات کی 2تصاویر نیٹ پر جاری کردیں۔ اب لارڈ چیف جسٹس کا کہناہے کہ اگر ججز اپنے وقار کا خیال رکھیں تو پولیس اہلکاروں کی بھی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ اپنے کام کا تماشا بنائیں۔اگر یہ سب لوگ اپنی عزت نفس ، اپنے عہدے کا وقار اور قانونی ضروریات کو سمجھیں تو اس سے لازمی طور پر انہیں گریز کرنا پڑیگا۔ عدل وانصاف کا کام کسی تشہیر کا محتاج نہیں ہوتا۔

شیئر: