Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے پوٹین کو دورے کی دعوت دیدی

واشنگٹن.... روسی صدر ولادمیرپوٹین کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی سربراہ کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے تاہم دونوں ملکوں نے دورے کی تیاری کا آغاز نہیں کیا۔ 20 مارچ کو ٹرمپ اور پوٹین نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں ٹرمپ نے 2 روز قبل روسی صدارتی انتخاب جیتنے پر پوٹین کو مبارکباد دی تھی۔اْس وقت وائٹ ہاوس اور کریملن نے بتایا تھا کہ دونوں صدور نے بالمشافہ ملاقات طے کی ہے۔روسی صدرکے مشیر، یوری اْشاکوف نے بتایا کہ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ نے پوٹین کو یہ خصوصی دعوت دی تھی۔انہوں  نے مزید کہا کہ ان کی حکومتوں نے ابھی دورے کے وقت کا تعین نہیں کیا تھا کہ امریکہ  نے برطانیہ اور دیگر 2 درجن اتحادیوں سے مل کر روس کے ایک سابق جاسوس کی برطانیہ میں  زہر دینے کے واقعہ پر روس پر تعزیرات عائد کر دیں۔

شیئر: