Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے انخلائ، ٹرمپ کے اعلان پر فوجی حکام ناخوش

واشنگٹن..... شام سے امریکی فوجی اہلکاروں کے انخلا ءسے متعلق ٹرمپ کے اعلان پر عسکری ذمہ داران ناخوش ہیں۔ایسا نظر آ رہا ہے کہ یہ صورت حال صدر اور امریکی عسکری ذمہ داران کے بیچ اختلاف کو جنم دے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ صورت حال صدر اور امریکی عسکری ذمے داران کے بیچ اختلاف کو جنم دے گی۔ ان ذمہ داران کی نظر میں داعش کے خلاف جنگ ابھی مکمل ہونے سے دور ہے۔ توقع ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل رواں ہفتے کے اوائل میں وائٹ ہاو¿س میں جمع ہو گی تا کہ شام میں داعش کے خلاف امریکہ کے زیر قیادت مہم کو زیر بحث لایا جائے۔امریکی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ کے مشیر سمجھتے ہیں کہ امریکی فوجیوں کی ایک چھوٹی تعداد کے کم از کم 2برس شام میں باقی رہنے کی ضرورت ہے۔اس وقت شام میں 2 ہزار کے قریب امریکی فوجی موجود ہیں۔
 
 

شیئر: