Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے آنر 7 اے اسمارٹ فون لانچ‎

ہواوے کمپنی نے آنر 7 اے اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ یہ کمپنی کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر اور ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون ‏کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا شوٹر دیا گیا ہے جیسے فیس ان لاک کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 2 جی بی ریم کے ساتھ اسمارٹ فون کی قیمت 130 ڈالر جبکہ 3 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 160 ڈالر ہے۔ اسمارٹ فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: