Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل سیکٹر میں سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر 5 غیر ملکی گرفتار

ریاض..... وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے والے 5 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان خود کو خریدار ظاہر کیا کرتے تھے ۔ سبق نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے وزارت کی ریجنل تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے علاقے العقیق کی موبائل فون مارکیٹ میں غیر ملکی افراد ابھی تک ممنوعہ پیشوںپر کام کررہے ہیں ۔ اطلاع میں کہا گیا تھا کہ جب وزارت کی تفتیشی ٹیمیں آتی ہیں تو غیر ملکی کارکناں دکان کے باہر کھڑے ہو جاتے ہیں اور خود کو خریدار ظاہر کرتے ہیں ۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی کئی دنوں تک خفیہ طور پر نگرانی کی گئی اور بالاخر انہیں رنگے ہاتھوں دکان میں کام کرتے ہوئے گرفتار کر لیاگیا۔ اس ضمن میں وزارت کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا جہاں قانون کے مطابق انکے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ ٹیم سربراہ کا کہنا تھا کہ ممنوعہ پیشوں پر غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوںکو قید اورملک بدرکے علاوہ جرمانے کی سزا بھی دی جاسکتی ہے ۔ واضح رہے وزارت محنت نے مملکت میں متعدد شعبوں میں غیر ملکیو ںکے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں موبائل فون سیکٹر ، رینٹ اے کار ، زنانہ ملبوسات کی دکانیں شامل ہیں ان پیشوں پر سعودی ہی کام کرسکتے ہیں ۔ قانون پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جاتا ہے ۔ 

شیئر: