Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی خبروں سے متعلق سرکولر پر ممتا بنر جی کی سخت تنقید

کولکتہ ۔۔۔۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جعلی خبروںسے متعلق مرکزی حکومت کی ہدایت پرسخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس ہدایت کو واپس لیا جائے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ نیوز چینلز اور اخبارات سے زیادہ فیک نیوز سیاسی جماعتیں مستقل چلا رہی ہیں۔ ممتا نے پریس انفارمیشن بیورو کی ہدایت کو آزادیٔ صحافت سلب کرنے کے مترادف قراردیا۔مرکزی حکومت ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اس طرح کے سرکولر ز کا سہارا لے رہی ہے۔ واضح ہو کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے جعلی خبروںسے متعلق ایک سرکلرجاری کرتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز دینے والے صحافیوں کاپہلی مرتبہ غلطی پر 6ماہ اور دوسری غلطی پر ایک سال اور تیسری غلطی پراجازت نامہ منسوخ کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -صحافیوں پر پابندی کا آرڈیننس منسوخ

شیئر: