Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوپال کی سافٹ ویئر انجینیئر اسٹرانگ ویمن آف انڈیا بن گئیں

بھوپال۔۔۔۔ان دنوں انجینیئر ز نئے کیریئر کا رخ کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کی پرینکا ویش نے باڈی بلڈنگ کی راہ میں دوسری مرتبہ اسٹرانگ ویمن آف انڈیا کا خطاب اپنے نام کیا۔25سالہ پرینکا انجینیئرنگ ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ممبئی میں ایک سافٹ ویئر کمپنی، بھوپال میں بائی  سیپس اور ایپس پر کام شروع کیا۔ پرینکا نے بتایا کہ میرے ٹرینر مودی بھائی ہیں جو ملکی سطح پر باڈی بلڈنگ ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ انہوں نے مجھے فزیکل ماڈلنگ پر کام کرنے کا حوصلہ دیا۔ پرینکا بھوپال کے بھوجپور کلب میں ٹرینر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔3 سال کی مسلسل محنت کے بعد انہوں نے اسٹرانگ ویمن آف انڈیا کا خطاب جیتا۔وہ دنیا کی خواتین باڈی بلڈرز کی فہرست میں 44ویں مقام پر ہیں۔پرینکا جِم میں 10گھنٹے گزارتی ہیں۔بھوجپور کلب سوسائٹی کے صدر اروینشور سنگھ دیو نے کہا کہ پرینکا نوجوان لڑکیوں اور خواتین کیلئے مثال ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جعلی خبروں سے متعلق سرکولر پر ممتا بنر جی کی سخت تنقید

شیئر: