Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کا گول تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،زین الدین زیدان

ٹورین:رئیل میڈرڈ کے کوچ اور منیجر زین الدین زیدان نے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے گزشتہ روز کے گول کو فٹبال کی تاریخ کے خوبصورت ترین گول میں سے ایک کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف رونالڈو ہی ایسا گول کرسکتا ہے ۔رونالڈو کے اس گول کا خود زین الدین زیدان کے 2002میں جرمن کلب بائر لیورکوسن کے خلاف اس گول سے تشبیہ دی جا رہی ہے جس کی مدد سے ان کی ٹیم نے چیمپیئنز لیگ ٹرافی جیتی تھی۔ زیدان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے ان میں سے کون سا گول زیادہ بہتر ہے۔ 

شیئر: