Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنگ عہد کا پیالہ 3کروڑ ڈالر میں نیلام

بیجنگ..... مشہور نیلام گھر سوتھبی والوں نے جو نوادرات کی خرید و فروخت کے حوالے سے مشہور ہے۔ قنگ عہد کا انتہائی  نادر قسم کا  پیالہ دوسری مختلف اشیاء کے ساتھ نیلامی کیلئے رکھا مگر انہیں یہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کہ نیلامی کیلئے پیش کئے جانے کے 5منٹ کے اندر کسی خریدار نے 3کروڑ ڈالر میں اسے خرید لیا۔ باخبر ذرائع کاکہناہے کہ یہ پیالہ جو انتہائی منعکش بھی ہے  چینی شہنشاہ قانگژی کے دور میں بنا تھا جو 1661 ء سے لیکر 1722 ء تک چین پر حکمرانی کرتے رہے تھے۔ نوادرات کے ماہرین کا کہناہے کہ یہ پیالہ قنگ عہد کے ان 3 پیالوں میں سے ایک ہے  جو اس وقت دنیا میں موجود ہیں۔ اس پر جو نقوش بنائے گئے ہیں انکا پس منظر گلابی رکھا گیا ہے۔ مصوروں اور نقاشو ں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسے پینٹنگ کا شاہکار بھی کہا جاسکتا ہے۔  پیالہ 6انچ  کا ہے اور سرامک سے تیار کردہ ہے۔ فروخت کے بعدیہ افواہیں گشت کرتی رہیں کہ اس کا خریدار کوئی چینی باشندہ ہے مگر سوتھبی والوں نے خریدار کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا۔ سوتھبی کے چیئرمین نکولس چاؤ کا کہناہے کہ وہ برسوں سے اس کمپنی سے وابستہ ہیں۔ مگر یہ پہلا واقعہ ہے کہ نیلامی کیلئے رکھنے والی چیز پلک جھپکتے فروخت ہوگئی ہو۔ نقاشی کے ماہرین کا کہناہے کہ اس پر نقش و نگار بنانے  والوں نے پیالے پر بیک وقت چینی اور مغربی تکنیک سے کام لیا ہے۔ کیونکہ  جو پھول بنے ہوئے ہیں ان میں ایسے پھول بھی ہیں جو چینی ظروف سازی کے نمونوں پر نظر نہیں آتے۔ ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ اس پیالے کو انتہائی ماہر کاریگروں نے بیجنگ کے ایک شاہی ورکشاپ میں اس وقت تیار کیا جب بیجنگ شہر ممنوعہ کہا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پولیس اہلکار آپکا موبائل ڈیٹا خفیہ طریقے سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

شیئر: