Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گندے نوٹ اور سکےبیماری پیدا کرتے ہیں؟

نئی دہلی۔۔۔۔گندے نوٹس اور سکے آپ کو بیمار بناسکتے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی فوڈ ریگولیٹری کمیٹی نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے سبھی ریاستوں کے فوڈ کمشنروں کو اس بارے میں بیداری مہم چلانے کو کہا۔ساتھ ہی فوڈ اور کرنسی کی ہینڈلنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ ہوٹل اور وینڈرز کو کیش لینے اور فوڈ سپلائی کرنے کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ایف ایس ایس اے آئی نے ایڈوائزری میں کہا کہ گندے وبھیگے ہاتھوں سے اورتھوک لگا کر نسی نوٹوں کی گنتی کرنا اور بوسیدہ نوٹوں کو جیب میں رکھنا مضر صحت ہے۔ فوڈ ایجنسی نے کہا کہ ایک سے دوسرے ہاتھوں میں کرنسی نوٹ آنے جانے سے لوگوں کی صحت کیلئے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے  اس سے سانس اور پیٹ سے متعلق بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -’’جینس اور شرٹ پہننے والی خواتین خواجہ سراجنم دیتی ہیں‘‘

شیئر: