Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن بوٹ کے مضبوط امیدوار محمد صلاح زخمی

لیور پول : انگلش کلب لیور پول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے زخمی ہونے پر کلب انتظامیہ کو دھچکا لگا ہے تاہم کہا گیا ہے کہ ان کی انجری زیادہ سنگین نہیں اور وہ جلد فٹ ہو جائیں گے۔مانچسٹر سٹی کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے میچ میں ٹیم کو برتری دلانے والے مصری کھلاڑی وقفے کے بعد 7منٹ سے زیادہ نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں گراونڈ کے کنارے ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی لیکن وہ میچ کے لئے فٹ نہیں ہو سکے ۔ محمد صلاح اس وقت انگلینڈ کی سب سے بڑی ڈومیسٹک پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکورر ہیں اور اس سیزن میں38گول کرچکے ہیں۔انہیں ٹاپ اسکورر کے طور پر گولڈن بوٹ کا مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے لیکن ٹیم کو چیمپیئنز لیگ میں ان کی زیادہ ضرورت ہے جہاں صلاح لیور پول کوسیمی فائنل تک رسائی کا پہلا مرحلہ عبور کروا چکے ہیں۔ صلاح میچ کے خاتمے تک ٹیم انتظامیہ کے ساتھ ڈگ آوٹ میں موجود رہے اور انہوں نے کوچ جرگن کلوپ کو اطمینان بھی دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ کوچ جرگن کلوپ نے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، صلاح نے مجھے اطمینان دلایا ہے۔

شیئر: