Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراٹے چیمپیئن لڑکی نے پولیس اہلکار کی دھلائی کردی

روہتک .... قومی سطح کے کراٹے کی چیمپیئن نے ہریانہ کے پولیس اہلکار کو اس وقت پیٹ ڈالا جب اس نے آٹو رکشہ میں اسکے ساتھ بدتمیزی کی۔ اہلکار کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا ہے۔ 21سالہ کراٹے چیمپیئن نیہا نے 2017ءمیں گوا میں ہونے والی قومی اوپن کراٹے چیمپیئن شپ میں نمائندگی کی تھی اور پچھلے سال دسمبر میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ کراٹے اکیڈمی میں اپنی کلاس اٹینڈ کرکے گھر واپس جارہی تھی کہ ایک کانسٹیبل یاسین بھی انکے ساتھ رکشہ میں سوار ہوگیا۔ اس وقت رکشہ میںیہی 2مسافر تھے۔ نیہا نے کہا کہ اہلکار نے بیٹھتے ہی مجھ سے میرا ٹیلیفون نمبر مانگا ۔جب انکار کیا تو اس نے دوستی کرنے کو کہا۔ مجھے غصہ آگیا اور میں نے اسکی دھلائی کردی۔ اگرچہ کانسٹیبل نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن آٹو رکشہ ڈرائیور کسی نہ کسی طرح اسے قریبی ویمنز پولیس اسٹیشن لے گیا ۔مجھے اسوقت حیرت ہوئی جب خاتون ایس ایچ او انسپکٹر سنیتا دیوی نے مجھ سے کہا کہ معاملے کو نہ بڑھائیں۔ واقعہ کے بعد نیہا کے والد بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے معمار ہیں۔ ہمیں اس وقت مزید حیرت ہوئی جب خاتون ایس ایچ او نے معاملے پر ثالثی کی کوشش کی اور ایف آئی آر لکھنے سے گریز کیا۔

شیئر: